اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ بعض مغربی ممالک دہشت گردی کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردی آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر روحانی نے اپنے دہشت گردانہ واقعہ میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں اب تک 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔
/169